لاہور(نمائندہ جنگ )لاہور میں نجی گرلز ہاسٹل کے واش رومز میں کیمرہ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، طالبات کی تصدیق ،ہاسٹل مالک سلیم اوراسکی اہلیہ فوزیہ سمیت7ملزمان کیخلاف مقدمہ درج،ملزمان فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں خواتین کے نجی ہاسٹل کے واش رومزمیں کیمرہ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،پولیس نے ایک طالبہ کے چچا ناصر محمودکی درخواست پر 7ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔