اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو سالہا سال ناقص کارکردگی اور کرپشن فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔پیر کوشہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کم کرنے پر غورکیاگیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک پی ڈبلیو ڈی بطور ادارہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایسے جاری ترقیاتی منصوبے جن کا کام پاک پی ڈبلیو کے حوالے کیا گیا ہے، ان کے لئے متبادل لائحہ عمل تیار کیا جائے۔