• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024-25 بجٹ، ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے17 ارب 69 کروڑ سے زائد مختص

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )آئندہ مالی سال 2024-25 کے لیے ریونیو ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلیے 17ارب69کروڑ 60لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، اگلے مالی سال میں جیکب آباد میں بلوچستان سندھ کی سرحد پر کسٹم چیک پوسٹ کی تعمیر کیلئےاراضی خریدی جائیگی ،8جاری ، 5 نئےمنصوبے شامل،ماڈل کسٹم کلکٹریٹ کوئٹہ تعمیر ، ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ کیلئےاراضی خریداری کی نئی اسکیم شامل، ان میں ریونیو ڈویژن کی جاری8 منصوبے اور پانچ نئے منصوبے شامل ہیں ، آئندہ مالی سال جاری منصوبوں پر 16ارب58کروڑ93لاکھ روپے اور نئی سکیموں کےلیے ایک ارب 10کروڑ 66لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ،د ستاویزات کے مطابق ریونیو ڈویژن کی 13ترقیاتی سکیموں پر مجموعی طور پر 132ارب84کروڑ روپے لاگت آئیگی جس میںسے 17ارب69کروڑ روپے آئندہ مالی سال میں خرچ ہونگے، ریونیو ڈویژن کی نئی سکیموں میں ماڈل کسٹم کلکٹریٹ بالے لئی کوئٹہ کی تعمیر ، ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ کی اراضی کی خریداری کا منصوبہ ، ڈی آئی خان میں ٹیکس ہاؤس کے سٹیگنگ آفس کی تعمیر ، خیر پور میر میں انسداد سمگلنگ چیک پوسٹ کی تعمیر کےلیے اراضی کی خریداری اور جیکب آباد میں بلوچستان سندھ کی سرحد پر کسٹم چیک پوسٹ کی تعمیر کےلیے اراضی کی خریداری کے منصوبے شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید