• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا فیصلہ تھا ہمیں چیف جسٹس پر اعتماد نہیں، شوکت بسرا

اسلام آباد (آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا فیصلہ تھا ہمیں چیف جسٹس آف پاکستان پر اعتماد نہیں، فیصلہ کیا تھا ہمارے جتنے کیس قاضی فائز عیسیٰ کے پاس ہونگے ہم الگ ہو جائینگے، چیف جسٹس سے متعلق تحفظات ہیں۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت بسرا نے کہا کہ کور کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ مخصوص نشستوں کے کیس سمیت پی ٹی آئی اور بانی کے کسی کیس میں نہ بیٹھیں۔ شوکت بسرا کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اس بینچ کا حصہ تھے جس میں ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا، بلے کے نشان چھیننے کی وجہ سے مخصوص نشستوں والا معاملہ بنا، جب ہماری کور کمیٹی نے فیصلہ دیا تھا چیف جسٹس کو الگ ہو جانا چاہیے تھا۔
اہم خبریں سے مزید