اسلام آباد (محمدصالح ظافر) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے اہم دورہ چین کے اختتام پر بیجنگ سے اگلے ہفتے استنبول روانہ ہوں گے، شہباز اور ڈار آج صبح لاہور سے چین کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ ڈار 8 جون کو استنبول میں ہونے والی D-8 کی غیر معمولی کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ کانفرنس میں غزہ کی صورتحال اور دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار وزیر اعظم شہباز شریف کے چین کے اہم دورے کے اختتام پر بیجنگ سے آئندہ ہفتہ کو استنبول روانہ ہوں گے جس میں وہ وفد کا حصہ ہوں گے۔