اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) وزیر اعظم شہباز شریف کے8جون تک جاری رہنے والے چین کے دورہ کے دو ران دونوں ملکوں کی قیادت اور وفود 13نکاتی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشت پر امکانی طور پر دستخط کرنے کا جائزہ لیں گے۔پاکستانی وفد کے ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یوریا اور فرٹیلائزر پروڈکشن کیلئے تھرکول گیسی فیکیشن پر اتفاق رائے کا امکان ہےاس اقدام سے قدرتی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جانے لگے گا۔