• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں ایک اور لو اسکورنگ میچ، بھارت نے آئر لینڈ کو زیر کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیویارک کی جس پچ پر اتوار کو ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس پچ پر ایک اور لو اسکورنگ میچ ہوا لیکن بھارت نے آئر لینڈ کو چاروں خانے چت کرتے ہوئے 8وکٹ سے ہرادیا ۔ کپتان روہت شرما نے 52 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی ۔ ٹریفک حادثے کے بعد ٹیم میں آنے والے رشبھ پنت 36 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے26گیندیں کھیلیں جس میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔ 76 کے مجموعے پر روہت شرما ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ ماہرین پچ پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ نیویارک کی پچ حیران کر دینے والی ہے ، کھیل کو مختلف ریاستوں میں بیچنا اچھی بات ہے۔ کھلاڑیوں کا نیویارک کی غیر معیاری پچ پر کھیلنا ناقابل قبول ہے ۔ پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ نیو یارک کی پچ بہت غیر معیاری ہے ۔ بدھ کو نساؤ کاؤنٹی میدان میں گروپ اے کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آئرش ٹیم صرف96رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔ بھارت نے ہدف12.2اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پرپورا کرلیا ۔ ویرات کوہلی ایک اور سوریا کمار یادیو 2 رنز بناسکے۔ فاسٹ بولر جسپرت بمراہ نے تین اوورز میں چھ رنز دے کر د وکٹ حاصل کئے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ آئرلینڈ کے گیرتھ ڈیلنی 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ ابتدائی 8 کھلاڑی 50 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ ہاردک پانڈیا نے 3 جبکہ ارشدیپ سنگھ اور بمراہ نے2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسپورٹس سے مزید