• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتہا پسند مودی حکومت کمزور، معتدل اتحادیوں کے رحم و کرم پر

کراچی، نئی دہلی (نیوز ڈیسک، اے ایف پی) بھارتی الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کیخلاف نفرت آمیز بیانات دینے والے انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی اب معتدل اور مسلمان دوست اتحادی رہنماؤں کے رحم وکرم پر ہوں گے .

این ڈی اے میں شامل تیلگو دیسام پارٹی کے رہنما چندرابابو نائیڈو اور جنتا دل یونائٹیڈ کے رہنما نتیش کمارنے مودی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے،بی جے پی کے دو بڑے اتحادی چندرابابو نائیڈو اور نتیش کمار مودی کے نظریاتی مخالف، دونوں کا نکتہ نظر الگ ، اقتدار میں رہنے کے باوجودمودی ماضی کی طرح حکومت نہیں کر پائیں گے، نائیڈو مودی کو دہشتگرد قرار دے چکے.

نتیش کمار اپوزیشن اتحاد کے بانی رکن، انتخابات سے چند ہفتے قبل مودی سے جاملے، نائیڈو کے بھی سیاسی مفادات ۔ تفصیلات کے مطابق حکمران اتحاد میں شامل دوسری بڑی جماعت تیلگو دیشم پارٹی نے 16نشستیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ نتیش کمار کی پارٹی نے 12نشستیں جیتی ہیں ۔

 ماضی میں نائیڈو مودی کو خود دہشتگرد قرار دے کر اقلیتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مودی کو ووٹ نہ دیں ۔ اس لئے اگر مودی حکومت بنا بھی لیں تو یقیناً وہ ماضی کی طرح حکومت نہیں کر پائیں گے۔

اہم خبریں سے مزید