• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم جاوید سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

لاہور،سرگودھا(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) تحریک انصاف کی خواتین رہنما صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا،لاہور ہائیکورٹ نے بازیابی کی درخواست اسسٹنٹ ایڈووکیٹ کے جواب پر نمٹا دی،ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے صنم جاوید کو سرگودھا جیل کے باہر سے گرفتار کیا ،انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی 9 اور 10 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ جلاؤ گھراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی ، دونوں خواتین رہنماوں کے مچلکے جمع کرائے گئے جس کے بعد ان کی ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی ہوئی تو انہیں گوجرانوالہ پولیس نے جیل کے باہر سے گرفتار کیا اور ہمراہ لے گئے ۔
اہم خبریں سے مزید