کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اپٹمانے کہاہے کہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے درآمدی کاٹن کو کراچی پورٹ پرروک رکھا ہے ۔ وزیراعظم ہنگامی بنیادوں پردرآمدی کاٹن ریلیزکرنے کے احکامات جاری کریں۔ اپٹما کی جانب سے پریس ریلز میں کہا گیا کہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے3سے 4ماہ کے دوران درآمدی کاٹن کی کھیپ کوروک رکھا ہے، درآمدی کاٹن کی شپمنٹس رکنے سے صنعت کاروں پرجرمانہ لگ رہا ہے۔اپٹما کے مطابق غیرملکی کمپنیوں کواب تک 5کروڑروپے کا جرمانہ ادا کیا جا چکا ہے، امریکہ اوربرازیل سے کاٹن درآمد کی جارہی ہے۔اپٹمانے کہاکہ امپورٹرزمجازلائسنس کے تحت کاٹن امپورٹ کررہے ہیں، ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن ایف آئی اے کی تفتیش کا بے جا جواز پیش کررہے ہیں۔