کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ آئندہ سال صوبے میں کوئی نئی ترقیاتی اسکیم شروع نہیں کریگی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ خالد حیدر شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر محکمہ بلدیات پروونشل اینول ڈولپمنٹ پروگرام (اے ڈی پی) کے جاری منصوبوں کو ہی مالی سال 2024-2025میں مکمل کرے گا کراچی سمیت صوبے میں کسی نئے منصوبے کا آغاز نہیں ہو سکے گا اپنے دفتر میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ لوکل کونسلوں کی جانب سے گرانٹ بڑھانے کا مطالبہ ہےتاہم ابھی ہم نے کوئی سمری نہیں بھیجی ہے یہ اس وقت 80 کروڑ روپے ہے ہو سکتا ہے اسے بڑھا کر ایک ارب20 کروڑ کر دیا جائے انہوں نے کہا کہ سندھ میں اس وقت 1600یو سیز ہیں ہر یو سی کو ماہانہ اخراجات کے لئے5 لاکھ روپے دئے جاتےہیں اسے بڑھانے کا بھی مطالبہ ہے۔