راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی ڈویژن میں ایک بار پھر خسرہ کی بیماری سر اٹھا رہی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی، چکوال اور جہلم میں12مریض سامنےآئے جن میں سے9 کاتعلق راولپنڈی ،ایک جہلم اوردو چکوال سے ہیں۔ اب تک ڈویژن بھر میں متاثرہ بچوں کی تعداد1334ہوچکی ہےاور آٹھ اموات ہوچکی ہیں جن کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا۔ ذرائع کے مطابق ضلع اٹک میں اب تک 144، چکوال میں 176،جہلم میں138 اور راولپنڈی ضلع میں876مریض سامنے آئے۔ 611کی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی۔ 572شفایاب ہو چکے ہیں۔چاروں اضلاع میں127مریض زیر علاج ہیں۔