• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عماد وسیم فٹ ہوگئے، پاک بھارت میچ کیلئے دستیابی کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیفٹ آرم اسپنر عماد وسیم کی پسلیوں کی تکلیف ختم ہوچکی ہے۔ امکان ہے کہ وہ مکمل فٹ ہوکر اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ذمے ذرائع کا کہنا ہے کہ بدھ کو ڈیلس میں آپشنل ٹریننگ سیشن میں عماد وسیم نے شرکت کی اور وہ نیٹ پر بولنگ کرارہے تھے۔ وہ مکمل فٹ ہوچکے ہیں لیکن انہیں مزید کچھ وقت دیا جارہا ہے۔ پاکستانی ٹیم کے ڈاکٹر ز کا خیال ہے کہ عماد وسیم امریکا کے خلاف میچ کھیل سکتے تھے لیکن انہیں احتیاطی طور پر میچ نہیں کھلایا گیا تاکہ وہ بھارت کے میچ تک مزید فٹ ہوسکیں۔

اسپورٹس سے مزید