کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ اور عمر فاروق ایڈووکیٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ کی تباہی اور اسے کھنڈر میں تبدیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ یہاں سے منتخب ہونے والوں سے پوچھا جائے کہ شہر کے ترقیاتی فنڈز کہاں خرچ ہوئے ہیں ۔ شہر کی تمام سڑکیں کھنڈر بن چکی ہیں اور پورا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے۔ اسٹریٹ لائٹس ناکارہ اور نالیاں گندگی سے بھری پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ کوئٹہ کا کوئی والی وارث نہیں۔