• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان و چین کی کمپنیوں کے مابین 30 ایم او یوز پر دستخط

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے مابین مختلف شعبوں میں 30ایم او یوز پر دستخط ہو ئے جبکہ ایک لیٹر آف انٹینٹ پر بھی دستخط کیے گئے ہیں‘جن شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں ان میں توانائی ، ادویات سازی ، صحت ، ثقافت، زراعت ، فوڈ پروسسنگ ، برآمدات ، لاجسٹک، آئی ٹی ‘کمپیوٹرٹیکنالوجی کی منتقلی ‘اسمارٹ ڈیوائسزکی تیاری اوردیگرمنصوبے شامل ہیں ، وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران جن پاکستانی اور چینی کمپنیوں نے معاہدوں پر دستخط کیے ان میں توانائی کے شعبے میں پاکستان تھر کول گیسی فکیشن کے منصوبے کے لیے ہولو انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور پاکستان کی ایشیا پاک انوسٹمنٹ لمٹیڈ کے مابین ایم او یو ہوا،گرین توانائی ہائیڈروجن پروجیکٹ کےلیے پاکستان کی کمپنی حبیب رفیق انجینئرنگ اور چین کی بیجنگ گلوبل ہائیڈروجن انڈسٹری ، پاکستان میں متبادل توانائی کی پیداوار میں تعاون کے فریم ورک کےلیے پی وی سولر پینلز منصوبے کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے ، پنجاب وسندھ گرین ٹرانسپورٹ کوآپریشن فریم ورک کےلیے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے پاور چائنا انٹرنیشنل اور ڈائیو پاکستان کے مابین معاہدہ ہوا، الیکٹرک وہیکل سی بی یو اور مقامی پرزہ جات کی تیاری کےلیے شینزن ٹیکنالوجی اور مہران کمرشل انٹرپرائزز کے مابین ایم او یو ہوا، جبکہ پاکستان میں یو ٹانگ سٹی بسوں کی تیاری کے نئے پلانٹ کے لیے جوائنٹ وینچر پر دستخط کیے گئے ہیں ، ثقافت کے شعبے میں تعاون کےلیے پرائم کنٹریکٹنگ سولوشن اور چین کے وائی سٹار فیملی میڈیا گروپ کے مابین ایم او یو ہوا ہے، ادویات سازی اور صحت کے شعبے میں پاکستان میں ویکسین کو تیار شدہ درآمد کرنے اور اس کی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لیے ایم او یو ہوا،پاکستان میں آئی وی ڈی رییجنڈس کی تیاری کے لیے مینوفیکچرنگ یونٹ کے قیام ، ویٹرو ڈایگناسٹک ڈیوائس مینوفیکچرنگ کےلیے ٹیکنالوجی کی منتقلی کےلیے ایم او یو ، انسداد کینسر اور بائیوجیکل مصنوعات کی تیاری کے لیے ایم او یو ، کیئر ٹرٹیمنٹ ڈیوائس کی مقامی طورپر تیاری اور ٹیکنالوجی منتقلی اور پاکستان میں تیزی سے امینو کرمیٹوگرامی ٹیسٹنگ کٹ کی تیاری کےلیے ٹیکنالوجی منتقلی کے لیے کمپنیوں کے مابین ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں ، آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان میں کمپیوٹرکی تیاری اور اسمبلی کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی ، پاکستان میں چینی فیکٹریوں کی منتقلی اور کمپنیوں کے فروغ کے لیے آئی ٹی سی این ایشیا پلیٹ فارم کےذریعے ٹیکنالوجی منتقلی کے لیے ایم او یو ، سمارٹ گھڑیوں کے سی کےڈی کاروبار کے لیے ایم او یو اور سمارٹ ڈیوائسز کی تیاری اور ڈویلپمنٹ کےلیے آر آینڈ ڈی سینٹر کےقیام کےلیے ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں ، پاکستان کی برآمدات اور لاجسٹک کےفروغ کےلیے کراچی میں ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں اسمارٹ سٹی کے قیام کےلیے سٹریٹجک پارٹنر شپ کے لیے ایم اویو ، چین اور پاکستان کے مابین برآمدی تجارت کے فروغ اور لاجسٹک اور کوریئر سروسز میں تعاون کے لیے بھی ایم او یو کیاگیا۔

اہم خبریں سے مزید