• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کا ہتک عزت قانون لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت کے ہتک عزت قانون کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کے منافی ہے، ہتک عزت آرڈیننس اور ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا، ہتک عزت قانون میں صحافیوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔ایڈووکیٹ ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہتک عزت قانون کیخلاف درخواست میں وزیر اعلی اور گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت عالیہ میں دائر درخواست کے مطابق ہتک عزت کا قانون جلد بازی میں صحافیوں اور میڈیا کو کنٹرول کرنے کیلئے لایا گیا ہے۔ عدالت ہتک عزت کے قانون کو کالعدم قرار دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک ہتک عزت قانون پر عملدرآمد روکا جائے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے صوبائی اسمبلی میں سے منظور ہونے والے ہتک عزت بل پر گزشتہ روز دستخط کردیے تھے، جسکے بعد اب یہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید