• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کی رجسٹرار کی چھٹیوں کے دوران ذمہ داریاں دو ایڈیشنل رجسٹرارز کو تفویض

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کی رجسٹرار سجیلہ اسلم کی چھٹیوں کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار کی ذمہ داریاں دو ایڈیشنل رجسٹرارز کو تفویض کر دی ہیں۔ رجسٹرار سپریم کورٹ 10 جون سے 23 جون کے دوران چھٹیوں پر رہیں گی۔ اس دوران چیف جسٹس کے احکامات کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن سید شیر افگن رجسٹرار کے عہدہ کی (انتظامی) ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس رجسٹرار کے عہدہ کی (جوڈیشل) ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔ تاہم یہ افسران چیف جسٹس کی منظوری کے بغیر کوئی بھی اہم فیصلہ کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔ یہ آفس آرڈر چیف جسٹس کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید