• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹرز اور بورڈ نے غلطیاں کیں، ورلڈکپ کے بعد بات کرونگا، شاہد آفریدی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں ہماری سلیکشن کمیٹی اور بورڈ نے بڑی غلطیاں کی ہیں، ورلڈکپ کے بعد کھل کر بات کروں گا ۔میری بیٹی، بیٹا یا داماد غلط ہیں تو میں غلط کہوں گا۔ تمام چیزوں کی ذمہ داری کپتان پر عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ سب کو اپنے ساتھ لیکر چلتا ہے، یا تو کپتان ٹیم کو ماحول خراب کردیتا ہے ورنہ ٹیم کو بنا دیتا ہے۔کوچز، ٹیم مینجمنٹ سے پہلے کپتان ہی ٹیم کو متحد کرتا ہے اسکے پاس اختیار ہوتا ہے جبکہ اسے سلیکشن کمیٹی سپورٹ کرتی ہے، میدان پر ٹیم لڑانے کا کام کپتان کا ہے۔ 

نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ شاہین کے ساتھ میرا رشتہ کسی اور قسم ہے، اگر میں کوئی بات کروں گا بھی لوگ یہی کہیں گے کہ اپنے داماد کو سپورٹ کررہا ہے ۔

اسپورٹس سے مزید