کراچی( اسٹاف رپورٹر) نو ملکی نیشنز کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں قومی ٹیم وکٹری اسٹینڈ پر نہیں آسکی۔ پولینڈ میں اتوار کو تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی افریقا نے 4-3 سے شکست دی۔ فائنل میں نیوزی لینڈ نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-3 سے ہرا کر اگلی پرو ہاکی لیگ کے لئے کوالیفائی کر لیا،مقررہ وقت تک میچ ایک، گول سے برابر تھا، جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کے کھلاڑیوں نے میچ میں دو یقینی چانس ضائع کئے جبکہ پنالٹی کار نر سے بھی فائدہ نہیں اٹھاسکے ۔کینیڈا نے پانچویں جبکہ ملائیشیا نے آسٹریلیا کو مات دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کی۔