• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز اور مریم حکومت کے پہلے سو دن میں مہنگائی 17 فیصد نیچے آگئی، مریم اورنگزیب

لاہور (اے پی پی)سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے پہلے100دنوں میں مہنگائی 17فیصد نیچے آگئی، عوام کو سوچنا چاہیے کہ جب جب معیشت مستحکم ہوتی ہے بانی پی ٹی آ ئی کیوں عدم استحکام کی سازشیں شروع کر دیتے ہیں، وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی حکومت کے100دنوں میں درست فیصلوں نے عوام کو مہنگائی کم کر کے تاریخی ریلیف دیا ہے۔اتوار کے روزوزیراعلی پنجاب مریم نوازکی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پرانہوں نے جاری بیان کہا کہ ایک دفعہ پھر بانی پی ٹی آ ئی کی سازش ، محمد شہباز شریف اور مریم نواز کی تاریخی خدمات کا موازنہ کیا گیا ہے کہ جس طرح وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی کا شور زیادہ ہو رہا ہے بانی پی ٹی آ ئی کے جھوٹ اور سازش کا شور بڑھتا جا رہا ہے ،عوام کو سوچنا چاہیئے کہ جب جب ملک ترقی کرتا ہے مہنگائی میں کمی آتی ہے تو بانی پی ٹی آ ئی کو کیوں تکلیف شروع ہو جاتی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید