اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر ِتوانائی مصدق مسعود ملک اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امور و گلگت -بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقا ت کی صدر ِمملکت نے دیامر بھاشا ڈیم کے 1500متاثرین کو فی کس 47 لاکھ روپے کا معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی گلگت-بلتستان میں میڈیکل کالج اور اسپتال کے قیام کی اشد ضرورت ہے ، صدر نے ہدایت کی کہ گلگت-بلتستان میں میڈیکل کالج اور ہسپتال کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ، صدر مملکت نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت سہولت پروگرام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے ، گزشتہ دنوں گورنر گلگت-بلتستان اور گلگت-بلتستان کونسل کے اراکین نے صدر ِ مملکت کو علاقے کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا تھاصدر مملکت نے ملاقات میں گلگت-بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔