• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالیاتی سہولت کاری پاک چین کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیں گی، صدر این بی پی رحمت علی حسنی

کراچی (نیوز ڈیسک) نیشنل بینک آف پاکستان ( این بی پی ) کے صدر حمت علی حسنی نے چین کے شہر شینزن میں منعقد ہونے والی پاکستان چین بزنس کانفرس میں شرکت کی ۔ رحمت علی حسنی وزیراعظم شہباز شریف کے وفد میں شامل تھے جو گزشتہ روز سرکاری دورے پر چین کے شہر شینزن پہنچا ۔ پاکستان چین کے ساتھ دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ بزنس ٹو بزنس ( بی ٹو بی )پراجیکٹس کے ذریعے چینی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا چاہتا ہے۔ کانفرنس نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ رحمت علی حسنی نے شینزن لوکل فنانشل سپرویژن ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل شی وی گان کے ساتھ ملاقات کی اور شینزن میں این بی پی کی برانچ قائم کرنے کیلئے ممکنہ مواقعوں اور شہری حکومت کی طرف سے مراعات سے کے حوالے سے بات چیت کی۔ این بی پی کے صدر نے چینی وزارت خزانہ اور سلک روڈ انٹرنیشنل انویسٹمنٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( ایس آر آئی آئی ایف) کے نمائندوں کے ساتھ اشتراک کے ممکنہ مواقعوں کے بارے میں مفید اور تعمیری بات چیت کی ۔

ملک بھر سے سے مزید