لاہور( نمائندہ جنگ)سیلز ٹیکس کی شرح میں ممکنہ اضافہ کی صورت میں آئندہ مالی کے سال بجٹ میں چینی ،گھی ،چائے،نوڈلز،جام،جیلی،میک اپ اشیاء مہنگی ہونے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق چینی پر سیلز ٹیکس 18سے بڑھ کر 19فیصد ہونے سے چینی کے فی کلو نرخوں میں 5روپے تک اضافے کاامکان ہے، ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھنے سے گھی 5سے 7روپے، صابن 2سے 5روپے، شیمپو 15سے 20روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔