• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگوں سے ہتھیائے گئے موبائل فروخت کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مختلف لوگوں سے ہتھیائے گئے قیمتی موبائل فون سنگاپورپلازہ میں دکان داروں کو فروخت کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ کینٹ کو منیر بیگ مرزا نے بتایا کہ محمد ثاقب ولد محمد صابر دھوکہ اور فراڈ کرتے ہوئے مختلف لوگوں سے موبائل لے کر بدیانتی سے سنگا پور پلازہ آ کر فروخت کرتا ہے ۔ 5اپریل کو محمد ثاقب نے ایک موبائل فون دکاندار کو 3لاکھ 20ہزار روپے میں جبکہ دانش شفیق کو ایک موبائل فون 3لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ ایک موبائل شاپ پر تین لاکھ پانچ ہزار روپے میں فروخت کیا۔
اسلام آباد سے مزید