راولپنڈی (نمائندہ جنگ) اینٹی کرپشن پولیس نے رشوت لینے کے الزام میں حلقہ کوہالہ کلاں چکری روڈ راولپنڈی کے گرداور کو گرفتار کر کے عدالت سے چار روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا، عاشر بٹ کی درخواست پر درج کیس کے مطابق مدعی نے سال 2023 میں 15 مرلے کے 3 پلاٹ خریدے جن کا فرد حاصل کرنے کے لئے احسن پٹواری کی موجودگی میں 6 لاکھ روپے دئیے لیکن جب پلاٹ پر تعمیرات کرنے لگا تو معلوم ہوا کہ پلاٹ اور فرد دونوں جعلی ہیں اینٹی کرپشن نے مقدمہ کے اندراج کے بعد گرداور قاضی سجاد کو گرفتار کر لیا گیا۔