راولپنڈی (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے نائب امیر رضا احمد شاہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائ کا طوفان آئے گا۔ غریب دو وقت کی روٹی مشکل سے پورا کر رہا ہے۔رضا احمد شاہ نے کہا کہپیٹرول کی قیمت میں کمی نہ کی گئی تو پاکستان بھر میں زبردست احتجاجی تحرتحریک،شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال اور دھرنے دئیے جائینگے۔