اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ممبر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ، خورشید احمد قریشی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ گوشت کی ایکسپورٹ اور شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات میں گوشت کے بے دریغ استعمال پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کی جائے، بصورت دیگر آنے والی عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک کو جانوروں کی شدید قلت اور مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں مویشیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک کمی واقع ہو رہی ہے۔