اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عوام بجٹ سے ریلیف کی امید نہ لگائیں۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے مزید قرض لینے پڑیں گے ۔ پھر ان قرضوں کو ادا کرنے کیلئے نئے ٹیکس لگانے پڑیں گے ۔ حکومت کے وسائل محدود ہے۔ اپنی آمدن سے قرضوں کا بوجھ بھی نہیں اتارسکتے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اگلے سال وفاقی حکومت کو 8 ہزار ارب محاصل ملیں گے جبکہ اگلے مالی سال صرف قرض میں 9 ہزار ارب روپے دینے ہیں۔