• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، تعبیر پراجیکٹ میں 5 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی ہے، امریکی قونصل جنرل لاہور

لاہور(آصف محمود بٹ ) لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا ہے کہ پنجاب کے کاروباری افراد جدت طرازی اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک محرک قوت ہیں۔یہی وجہ ہے کہ امریکہ پنجاب میں تعبیر پراجیکٹ کے ذریعے تقریباً 5 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہےتاکہ صوبے بھر کے مقامی کاروباری افراد اور کمیونٹیز کو براہ راست فائدہ پہنچایا جا سکے۔ کرسٹن ہاکنز نے پنجاب بھر کے 15بزنس انکیوبیشن سینٹرز کے نمائندوں کو امریکی امداد سے چلنے والی تربیت میں شرکت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستانی تاجروں کے لیے دستیاب تعلیمی وسائل کو مضبوط بنا رہی ہے۔ نیشنل انکیوبیشن سینٹر لاہور (این آئی سی ایل) میں تعبیر پراجیکٹ کے شرکاء کے ساتھ اپنی ملاقات میں امریکی قونصل جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں پائیدار، جامع، نجی شعبے کی زیر قیادت اقتصادی ترقی کے لیے امریکہ کی حمایت ضروری ہے۔ کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ امریکی حکومت کی امداد سے چلنے والا تعبیر پراجیکٹ ان بہت سے طریقوں میں سے ایک ہے جس میں ان کا ملک پاکستانی تاجروں کی مدد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی تعاون کی ایک اور مثال اکیڈمی فار ویمن انٹرپرینیورز پروگرام ہے، جس نے ملک بھر میں کاروباری پاکستانی خواتین کومدد فراہم کرنے کی حمایت کی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید