• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی سرٹیفکیٹ سے کینٹین کا ٹھیکہ حاصل کرنے کا ملزم بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) علاقہ مجسٹریٹ ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے جعلی سرٹیفکیٹ کے ذریعے بینظیر بھٹو ہسپتال کی کینٹین کا ٹھیکہ حاصل کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ امجد علی کے خلاف ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے تھانہ وارث خان میں درج کیس کے مطابق ملزم نے حساس ادارے کا خود ساختہ سرٹیفکیٹ دکھا کر کینٹین کا ٹھیکہ حاصل کیا جو تصدیق کروانے پر جعلی ثابت ہوا۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل قاضی حفیظ الرحمن کا عدالت میں کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ دوران شہادت اپنا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا ۔
اسلام آباد سے مزید