اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)سجاد غنی نے آزاد جموں وکشمیر میں واقع نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کی ہیڈریس ٹنل کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا۔ کنسلٹنٹس، کنٹریکٹرز اور پراجیکٹ ٹیم نے چیئرمین واپڈا کو اس بارے میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ انہیں بتایا گیا کہ 48کلومیٹر طویل ہیڈریس ٹنل کی ڈی واٹرنگ کے بعدپانی کی سطح کم ہونے پر انسپکشن شروع کی جا چکی ہے۔ بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا مقصد ہیڈریس ٹنل میں پیدا ہونے والی خرابی کی وجوہات کا تعین اور بحالی کے کاموں کے لئے سفارشات مرتب کرنا ہے۔