راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)لڑکی کی ویڈیوبناکر بلیک میل کرتے ہوئے کئی سال سے بےآبرو کرنے اور 40لاکھ روپے ہتھیانے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تھانہ بنی کو (س)نے بتایا کہ ہمارے ہمسائے میں آسیہ نامی خاتون اوراس کا بیٹا خضر حیات رہتے ہیں جن کی کھڑکی سے ہمارا باتھ روم نظر آتا ہے ۔خضر حیات نے میری ویڈیو بنائی اور پھر مجھے بلیک میل کرتے ہوئے 2017سے لے کر2024تک مجھ سے پیسے لیتا رہا اور زیادتی بھی کرتا رہا ۔ وہ مجھے بلیک میل کرکے اب تک 40لاکھ روپے لے چکا ہے۔