• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائم کنٹرو ل کیلئے ڈولفن فورس کی ہفتہ وار چھٹی معطل، گشت بڑھادیاگیا

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں کرائم کنٹرو ل کرنے کے لئے ڈولفن فورس کی ہفتہ وار چھٹی معطل کرکے گشت بڑھا دیاگیا۔ڈیوٹی ٹائم میں بھی ایک گھنٹہ اضافہ کردیا گیا۔ضلع بھر میں چار ،چار جوانوں پر مشتمل 32 ٹیمیں 9گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں۔ شہر کے علاوہ ٹیکسلا،واہ صدر ،مری اور گوجرخان میں پہلی مرتبہ ڈولفن فورس کو بھجوایاگیا ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ راہ زنی ،اور پولٹری شاپس پر چند دنوں میں ہونے والی پے درپے وارداتوں پرسی پی او اور ایس ایس پی آپریشنزکے حکم پر ڈولفن فورس کو متحرک کردیاگیا ہے۔ادھر ڈولفن ہیڈکوارٹر میں چیکنگ کے دوران ڈیوٹی سے غائب 17 ملازمین کو چارج شیٹ جاری کرکے ایس پی ہیڈ کوارٹرزکو انکوائری مارک کردی گئی ہے ۔ادھر عید کے حوالے سے مویشی منڈیوں ،بازاروں ،مارکیٹوں اور رش والے مقامات پر پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے، راولپنڈی ریجن میں 11 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 100 سے زیادہ افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید