ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس نے غیر قانونی شفٹنگ پر 2 کنکشن منقطع کر دیئے۔ صارفین کے خلاف استغاثہ تیار کرلیا گیا، اس کے علاوہ5 صارفین کے میٹر سروس پر منتقل کرادیئے گئے،2صارفین پر غیر قانونی طور بوگس میٹر لگانے اور شفٹنگ کی وجہ سے ایف آئی آر کٹوا دی گئی۔ بوگس میٹر والے محمد آصف کو تھانہ شمس آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اسکے علاوہ 5 صارفین جو کہ غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں کو گیس دے رہے تھے انکے پائپ اتروا دیئے گئے۔ اس کے علا وہ سوئی گیس ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے10 ہزار روپے کی ریکوری بھی کروائی۔