• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کی 40 قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا آغاز، پہلے مرحلے میں 8 چیئرمین منتخب

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) سینیٹ کی 40قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا آغاز، پہلے مرحلے میں 8قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب ، عرفان صدیقی قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ، رانا محمود الحسن کابینہ ، پرویز رشید مواصلات ، شہادت اعوان آبی وسائل ، فاروق ایچ نائیک قانون و انصاف ، ثمینہ ممتاز زہری انسانی حقوق ،فیصل سلیم رحمان داخلہ ،فیصل واوڈا بحری امور کے چیئرمنتخب ہوئے،مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار سینیٹر عرفان صدیقی کو قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا بلا مقابلہ چیئرمین منتخب کر لیا گیا، سینیٹر رانا محمود الحسن کابینہ ،سینیٹر پرویز رشید مواصلات ،سینیٹر شہادت اعوان آبی وسائل ، سینیٹرفاروق ایچ نائیک قانون و انصاف ، سینیٹرثمینہ ممتاز زہری انسانی حقوق ،سینیٹر فیصل سلیم رحمان داخلہ ،سینیٹرفیصل واوڈا بحری امور قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمین منتخب ہوئے ۔
اہم خبریں سے مزید