• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہیں ادا کی جائیں،سیکورٹی گارڈز کی اپیل

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ریڈیو پاکستان راولپنڈی اسٹیشن پر تعینات نجی سیکورٹی کے عملہ کو تین ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔سیکورٹی گارڈز کا کہنا ہے کہ تین دن کے بعد عید ہے لیکن سیکورٹی کمپنی کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ ہمیں معمول کی تنخواہ نہیں ادا کی جا رہی جس کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے بند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ڈی جی ریڈیو پا کستان سے اپیل کی کہ و ہ ذاتی مداخلت کرکے سیکورٹی گارڈز کو تنخواہیں ادا کرائیں۔
اسلام آباد سے مزید