کوئٹہ(پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ اور پارٹی کارکنان اشرف کاکڑ سرور خان کاکڑ کلیم اللہ خان کاکڑ نجیب اللہ خان کاکڑ اورنگزیب کاکڑ ذکریا خان کاکڑ نے اپنی مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پشتون قوم کے رہبر محمود خان اچکزئی اور پشتون قوم کے چیف نواب ایاز خان جوگیزئی جس انداز سے اس وقت پشتون قوم کی رہنمائی کر رہے ہیں وہ پوری قوم پر عیاں ہے ۔ ان دونوں رہنماؤں کی سیاسی بسیرت اور عقل مندی سے ہم متحد ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی عالمی لیڈر سمجھے جاتے ہیں۔ ہم یقین سے کہتے ہیں کہ تحفظ آئین پاکستان کی سربراہی بھی اس بات کی ایک قومی دلیل ہے کہ پاکستان کے تمام تر بڑی سیاسی پارٹیوں نے اس کو اپنا صدر مقرر کیا ہے اس بیان میں صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ نے کہا کہ انتخاب میں مولوی نوراللہ اور حاجی اسفند یار کاکڑ حقیقی معنوں سے کامیاب ہوئے میں ان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے گورنر جعفر مندوخیل اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے اپیل کی کہ برشور ، توبہ کاکڑی اور کاریزات جو ایک غریب علاقہ ہے اور اس علاقے کے تمام تر ترقیاتی کام جمعیت نے کیے۔ موسمی لوگوں کا ایک مخصوص گروہ کے کہنے پر پشتونخوا میپ کے خلاف تمام تر حربے استعمال کر رہا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے اس سیاسی خاندان کی حفاظت کی ہم تمام اقوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس وقت پوری قوم اسی پارٹی کا ساتھ دے کیوں کہ ان کی قربانیاں بے شمار ہیں ۔