• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ کی فضل الرحمٰن اور صدر زرداری سے ملاقاتیں

اسلام آباد ( طاہر خلیل،راناغلام قادر ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقاتیں کیں جس میں سیاسی اور قومی امور پر بات چیت ہوئی، وزیرداخلہ نے مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کی انکی خیریت دریافت کی ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیااور کہا کہ آپکی صحت و سلامتی کیلئے دعا گو ہوں، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے 25 سالہ دیرینہ تعلق ہےان سے عزت و احترام والا رشتہ ہے،وزیر داخلہ نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، صدر مملکت نےکہا کہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید