• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گالم گلوچ کلچر ختم نہیں لیکن کم ہوسکتا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے واضح کیا ہے کہ نیب ترمیمی کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین عمران خان اور ججوں کے د رمیان ہونے والی آڈیو گفتگو سپریم کورٹ سے لیک نہیں ہوئی ہے، گالم گلوچ کا کلچر اب ختم تو نہیں ہو سکتالیکن کم ضرور ہو سکتا ہے آج بہت آسان ہوگیا فون اٹھاؤ جو کہنا ہے کہہ دو ،انہوں نے ان خیالات کا اظہارپریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی 2024.25کے لئے نومنتخب باڈی سے حلف لیتے ہوئے کیا ہے ، اس حوالے سے جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں حلف برداری کی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس نعیم اختر افغان ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اورپاکستان بار کونسل کے رکن قلب حسن شاہ ایڈوکیٹ اور پریس ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کے علاوہ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اہم خبریں سے مزید