• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتک عزت قانون، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط

لاہور(جنگ نیوز،نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سوشل میڈیا نے ہر شخص کو صحافی بنا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ہتکِ عزت ایکٹ کیخلاف لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی دلائل کیلئے طلب کر لیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کئی ایسے قوانین موجود ہیں جس میں حکومت ہی پراسکیوٹر اور خود ہی منصف ہے۔
اہم خبریں سے مزید