• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہمند ڈیم کے لئے 45‘ بھاشا ڈیم کیلئے 40 ارب روپے کے فنڈز مختص

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)مہمند ڈیم کیلئے 45‘ بھاشا ڈیم کیلئے 40ارب روپے کے فنڈز مختصاور پاکستان ملٹی مشن کمیونی کیشن سیٹلائٹ سسٹم کی ترقی اور ضروریات پوری کرنے کیلئے 30ارب ہونگے مالی سال 2024-25ء کے وفاقی بجٹ میں تھر کول ریل کے نظام کو پورٹ قاسم کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے 15ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔ چشمہ رائٹ بینک کینال نظر ثانی شدہ نیا نام سکھی کناری سے پاور کے انخلاء نامی پراجیکٹ سکھی کناری کوہالہ پراجیکٹ کیلئے 15ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سٹیج ون جو 2160 میگاواٹ بجلی پیدا کیا کریگا وہاں سے پاور کے حوالے سے 19ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید