• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پان کی دکان پر لوٹ مار میں خود ڈی ایس پی ملوث تھا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال میں پان کی دکان پر لوٹ مار کی واردات سے متعلق تفتیشی ذرائع کا کہنا ہےکہ لوٹ مار میں ڈی ایس پی کا بیٹا نہیں بلکہ خود ڈی ایس پی ملوث تھا، گرفتار ڈی ایس پی ظفر جاوید کو دو سال قبل موبائل آلاٹ ہوئی تھی ،تفتیشی زرائع کے مطابق موبائل ٹریکر سے حاصل کی لوکیشن سے معلوم ہوا ہے کہ واردات کے وقت پولیس موبائل کرائم سین پر موجود تھی ،مدعی مقدمہ نے بھی ڈی ایس پی کو شناخت کرلیا ،ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہےتکہ دکان سے لوٹ مار کرنے والے دونوں ملزمان ڈی ایس پی کے پرائیویٹ ملازم ہیں، ملزم رافع اور بلال ڈی ایس پی ظفر جاوید کے خاص ملازم ہیں، واردات کے وقت دونوں پرائیویٹ ملازمین نے ماسک پہن رکھے تھے جو فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید