کراچی (اسٹاف رپورٹر)دائودی بوہرہ برادری نے اتوارکو مذہبی عقیدے اور روایتی طریقے سے عیدالاضحی ٰمنائی، نمازعید الاضحی ٰکا بڑا اجتماع طاھری مسجد صدرمیں منعقد کیا گیا ، ملک کی خوشحالی، امن، بھائی چارے اور ترقی کی دعا مانگئ گئیں،نمازکی ادائیگی کے بعد قربانی کی گئی،عید الضحیٰ کے اجتماعات نارتھ ناظم آباد،حیدری،پاکستان چوک دیگر مقامات پرمنعقد ہوئے۔