نواب شاہ محمد ( بیورو رپورٹ)صدر مملکت آصف علی زرداری نماز عید الاضحی زرداری ہاؤس میں ادا کریں گے صدر مملکت کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سینیٹرز اور پارٹی کے سینیئر رہنما بھی زرداری ہاؤس میں نماز عید ادا کریں گے صدر مملکت کی جانب سے زرداری ہاؤس میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے قربانی بھی کی جائے گی ادھر پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت اصف علی زرداری پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے حالیہ بجٹ کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے موقف جس میں پارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور علامتی طور پر چار اراکین نے اجلاس میں شرکت کی تھی مشاورت کی جائے گی جبکہ دوسری جانب پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے عید کے بعد پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی اس بارے میں بھی کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں پارٹی رہنماؤں سے مشاورت اور حتمی فیصلے کے سلسلے میں انہیں اعتماد میں لیا جائے گا ادھر اس سلسلے میں پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت اور سینیئر پولیٹیشن کی اکثریت کا رجحان ہے کہ حالیہ بجٹ میں جس طرح بے تحاشہ ٹیکسوں کی بھرمار کی تجویز دی گئی ہے اس کے تناظر میں پیپلز پارٹی اگر کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کرتی تو اس کا دامن عوامی رد عمل جو کہ متوقع ہے اس سے بچا رہے گا جبکہ دوسری جانب اس بات کا بھی امکان ہے کہ مسلم لیگ نون کی قیادت اگر پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت نہیں کرتی تو وہ حکومت چھوڑنے سمیت کسی بھی اپشن پر غور کر سکتی ہے تاہم اس سلسلے میں حتمی طور پر پیپلز پارٹی کی جانب سے کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے یا نہ کرنے کے فیصلے کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی۔