اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے عید کی مبارکباد کیلئے بلاول بھٹو کو ٹیلیفون کیا تھا اور انہیں وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا تھا۔ بلاول بھٹو وزیراعظم کی دعوت پر جلد ملاقات کریں گے۔ وہ وزیراعظم کو وفاق اور پنجاب کے بارے میں تحفظات سے آگاہ کریں گے۔ بلاول بھٹو وفاقی بجٹ کے بارے میں پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔