اسلام آباد (نمائندہ جنگ )اسلام آباد ، پشاور ، سوات سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 4.7ریکارڈ ، مرکز پشاور کے قریب ہندوکش کے علاقے میں 98 کلومیٹر کی زیرزمین گہرائی میں تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں بدھ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4اعشاریہ7 ریکارڈ ہوئی ہے، زلزلے کا مرکز پشاور کے قریب ہندوکش کے علاقے میں 98 کلومیٹر کی زیرزمین گہرائی میں تھا ، زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، سوات، پشاور، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ ،شمالی وزیرستان، صوابی ، ہنگو اور ہزارہ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔