• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستھرے پنجاب کی تاریخ رقم کردی ، وزیراعلیٰ، ویلڈن مریم ،شہباز شریف

لاہور(نمائندہ جنگ )وزیراعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف نے تین روزہ خصوصی صفائی مہم میں شامل عملے کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا، وزیر اعلی نے عید صفائی مہم کی تمام ٹیم کو ”شاباش ٹیم پنجاب، شاباش“ کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے عوام کی مثالی خدمت کرکے ستھرا پنجاب کی نئی تاریخ رقم کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید کے تین دن میں بہترین صفائی اور عوامی خدمت پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ویل ڈن پنجاب"، "ویل ڈن مریم نواز" ۔ علاوہ ازیں سفراء سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید صفائی مہم کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے لئے گرینڈ آپریشن شروع کرادیا،ڈپٹی کمشنرز کی قیادت میں پورے پنجاب کی انتظامیہ سڑکوں پر نکل آئی خانیوال، ملتان، ساہیوال، گوجرانولہ، سیالکوٹ، جہلم، منڈی بہاوالدین سمیت مختلف اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے حکام نے بسوں میں پڑتال شروع کر دی شیخوپورہ کے ڈی سی ڈاکٹر وقار، فیصل آباد کے ڈی سی عبداللہ نیر، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار، سرگودھا کے کیپٹن اورنگزیب، ڈی سی لیہ امیرا بیدار، ڈی سی بھکر علی اکبر بھنڈر کے بھی چھاپے،ٹرانسپورٹ کرایوں کی جانچ پڑتال، سواریوں سے نرخوں کے بارے میں بھی پوچھا،وزیر اعلی نے کہا عید کے بعد گھروں سے واپس آنے والے مسافروں سے زائد کرایے کی وصولی روکی جائے۔
اہم خبریں سے مزید