راولپنڈی (نمائندہ جنگ)عید الاضحی کے دوسرے روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ان کے اہل خانہ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ، جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں مہر بانو قریشی ، مہرین قریشی اور سمیر چنائے شامل ہیں،یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی،ملاقات میں شاہ محمود قریشی کو گھر کا کھانا بھی دیا گیا۔