راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے کیس نمبر 167/2024، سید آصف حسین شاہ بنام فیڈریشن آف پاکستان اور دیگر میں ہونے والے فیصلےکے خلاف نظرثانی کی درخواست نمٹاتے ہوئے قرا دیا ہے کہ قادیانی گروپ کا کوئی فرد یا لاہوری گروپ جو اپنے آپ کو "احمدی" کہتے ہیں یا بہائی یاکسی بھی شیڈول کاسٹ سے تعلق رکھتا ہو خود کو مسلم یا مسلم فرقہ سے تعلق قرار نہیں دے سکتا۔ کیس بعنوان بلقیس فاطمہ بنام نجم الاکرام قریشی (PLD 1959 WP 566)کے پیرا چار،بارہ اور چودہ پر نظر ثانی کی درخواست تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی شوری کے رکن رضوان احمد نے تیمور وحید ملک ایڈووکیٹ کے زریعے دائر کی تھی۔جس میں وفاق پاکستان کو بذریعہ سیکرٹری کیبنٹ،سیکرٹری قانون،طیبہ سید،چیئر مین یونین کونسل27ڈھوک کشمیریاں،چیئر مین مصالحتی کونسل یونین کونسل27،غلام سرفراز جج فیملی کورٹ راولپنڈی اور سید آصف حسین شاہ کو بھی فریق بنایا گیا۔درخواست گزا رکا موقف تھا کہ آئین 1973کے آرٹیکل260کے تحت کوئی بھی قادیانی،احمدی(لاہوری گروپ)اورکوئی بھی نام ہو اسے غیر مسلم قرار دیا جاچکا ہے ۔