• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کسانوں کو چینی مونگ پھلی کے بیج کی خصوصی کھیپ فراہم کر دی گئی

لاہور(این این آئی)لاہور میں کسانوں کو چینی مونگ پھلی کے بیج کی خصوصی کھیپ فراہم کر دی گئی۔ ا س بیج کی ابتدا شیڈونگ صوبے کے ویفانگ سے ہوئی ہے جو اپنی اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات کے لیے مشہور ہے۔ بیج کی یہ کھیپ چین پاکستان مونگ پھلی کی افزائش اور فروغ پروگرام کی تیار کردہ نئی اقسام میں سے ایک ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں مونگ پھلی کی بوائی کا موسم مئی میں ہوتا ہے۔ چینی تکنیکی ماہرین پاکستانی کاشتکاروں کے لیے مونگ پھلی کی افزائش کو دور سے مانیٹر کرنے اور فیلڈ مینجمنٹ پر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔کمپنی کے ڈپٹی جنرل مینیجر فین چانگ چینگ نے کہا کہ "اس سال ہم آزمائشی کاشت کے علاقے کو تقریباً 2,000 ایم یو (133.4 ہیکٹر) تک پھیلا دیں گے۔گوادر پرو کے مطابق عمران محمود، جنہوں نے کئی سالوں تک چین میں تعلیم حاصل کی اور اب رینبو ایگریکلچر میں ٹیکنیشن ہیں، پاکستان کے ساتھ مونگ پھلی کی افزائش کے منصوبے کو مربوط کرنے کے ذمہ دار ہیں۔اس منصوبے سے نہ صرف پاکستانی کسانوں کی آمدنی بڑھے گی بلکہ درآمد شدہ خوردنی تیل پر پاکستان کا انحصار بھی کم ہو گا۔
ملک بھر سے سے مزید